مقروض باپ نے 5ہزار کے عوض اپنا لخت جگر فروخت کر دیا

جمعہ 12 جنوری 2018 17:14

مقروض باپ نے 5ہزار کے عوض اپنا لخت جگر فروخت کر دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جنوری2018ء):جہلم کے علاقے اسلامیہ اسکول کے رہائشی بے روز گار اورمقروض باپ نے اپنے نومولود بچے کو 5ہزار روپے میں فروخت کر دیا ۔

(جاری ہے)

بچے کی ماں نے ڈسٹرکٹ پولیس افسر کو درخواست دی ہے جس میں انہوں نے موقف احتیار کیا کہ اس نے جہلم کے مقامی ہسپتال میں بچے کو جنم دیا جس کے بعد ان کی حالت بگڑنے پر انہیں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی سے واپسی پر ان کے شوہر زبیر اختر نے بتایا کہ اس نے نومولود کو 5 ہزار روپے میں اس کی بہن کے مالک مکان کو فروخت کر دیا ہے۔ڈی پی او نے تھانہ سول لائن کے ایس ایچ او کو فوری کارروائی کرکے بچے کی بازیابی کی ہدایت کر دی ہے۔