ْنئی دہلی نے بھارت اور دیگر 6 ممالک کے درجنوں سیٹلائٹ سے لیس راکٹ کو کامیابی سے خلاء میں اڑا دیا

جمعہ 12 جنوری 2018 17:34

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) نئی دہلی نے بھارت اور دیگر 6 ممالک کے درجنوں سیٹلائٹ سے لیس راکٹ کو کامیابی سے خلاء میں اڑا دیا۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے کے مطابق انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن کے چیئرمین اے ایس کرن کمار نے بتایا کہ پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل نے بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کے علاقے سری ہاری کوٹا سے پرواز بھرتے ہوئے اوربٹ میں کامیابی سے پہنچ چکا ہے۔

دو موسمی سیٹلائٹ کے علاوہ راکٹ میں کینیڈا، فن لینڈ، فرانس، جنوبی کوریا، برطانیہ اور امریکا کے 28 مائیکرو اور نینو سیٹلائٹس موجود ہیں۔خیال رہے کہ بھارت کی گزشتہ سال اگست کے مہینے میں نجی تیار کردہ سیٹلائٹ کی اڑان ناکام ہوگئی تھی جس کی وجہ نئی دہلی ٹیلی وژن نیوز کے مطابق راکٹ کی اڑان میں چند منٹوں پہلے آسمانی ملبے سے ٹکراؤ کے ڈر کی وجہ سے تاخیر بتائی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :