پانچواں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کے فائنل میں بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں پہنچے گی

ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر مہانتیش جی کی اے پی پی سے بات چیت

جمعہ 12 جنوری 2018 17:32

پانچواں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کے فائنل میں بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں ..
عجمان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) بھارتی بلائنڈ کرکٹ کونسل اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر مہانتیش جی کے نے کہا ہے کہ پانچواں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کے فائنل میں بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں پہنچے گی،دونوں ممالک کے درمیان فائنل پاکستان میں کھیلا جائے گا جس کے لئے کوشش جاری ہے، رواں سال بھارت کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی،بلائنڈ کرکٹ کے فروع اور بہتری کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔

جمعہ کو اے پی پی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل دو ممالک میں ورلڈ کپ میں کھلاڑیوں کو بہترین انتظامات دے رہے ہیں، پی بی سی سی جس طرح انتظامات دے رہے ہیں اس کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حکومت نے پاکستان میں ورلڈ کپ کے میچز کھیلنے کی اجازت نہیں دی تاہم اگر بھارت کی ٹیم فائنل تک رسائی حاصل کر لیتی ہے تو ورلڈ کپ کا فائنل کا لاہور میں کھیلا جائے گا جس کے لئے ہم بھر پور کوشش کر رہے ہیں، امید ہے اس حوالے سی15یا16جنوری کو فیصلہ ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

مہانتیش جی کے نے کہا کہ فائنل میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے زیادہ چانسسز ہے ۔بھارتی کھلاڑی پاکستان میں زیادہ کھیلنا پسند کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت بلائنڈ کرکٹ کونسل نے دونوں ممالک کے درمیان جو دو طرفہ سیریز کے لئے معاہدہ کیا ہے وہ کوشش جاری رہے گی ، دو طرفہ سیریز کے تحت بھارت کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم رواں سال پاکستان کا دورہ کرے گی اور اس حوالے سے بھارتی حکومت سے درخواست کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل بلائنڈ کرکٹ کے فروع اور بہتری کے لئے انتظامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بلائنڈز کے فنڈنگ مسائل ہیں ، اس حوالے سے آئی سی سی سے ہماری ملاقات ہوئی ہے۔ انہوں نے ورلڈ بلائنڈ کر کٹ کونسل کو بھر پور تعاون کی یقین دہائی کرائی ہے۔

متعلقہ عنوان :