بلاول بھٹوکا پنجاب اورسندھ کے ہرضلع میں امراض قلب ہسپتال بنانے کا اعلان

عوام کوفیصلہ کرناہےپنجاب کی طرح میٹرو ویٹروچاہیےیامفت علاج؟ سیاسی یتیموں کےٹولے نے وزیروں مشیروں کی بھرتی کےسواکچھ نہیں کیا،شوبازشریف نےلاہورمیں نامکمل ہسپتال کا افتتاح کیا،اب پیپلزپارٹی مکمل کرےگی،چیئرمین پیپلزپارٹی کا سیہون میں خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 12 جنوری 2018 16:52

بلاول بھٹوکا پنجاب اورسندھ کے ہرضلع میں امراض قلب ہسپتال بنانے کا اعلان
سیہون شریف(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12جنوری 2018ء): پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب اور سندھ کے ہرضلع میں امرا ض قلب کے ہسپتال بنانے کااعلان کردیا۔انہوں نے کہاکہ عوام کوفیصلہ کرنا ہےکہ پنجاب کی میٹرو ویٹرو چاہیےیامفت علاج؟ سیاسی یتیموں کےٹولےنے وزیروں،مشیروں کی بھرتی کے سوا کیا کیا؟ انہوں نے آج سیہون شریف میں این آئی سی وی ڈی ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیہون آکر مجھے بہت خوشی ہورہی ہے۔

پوری دنیاسے لوگ سیہون شریف میں آتے ہیں۔سیہون میں امرا ض قلب کے ہسپتال کاقیام خوش آئند ہے۔مخالفین کہتے سیہون شریف میں ہسپتال نہیں۔آج اس ہسپتال میں کھڑا ہوں جہاں دھماکے کے لوگوں کولایا گیا۔ ان لوگوں کو شرم آنی چاہیے جنہوں نے سانحہ سیہون کو سانحہ ہسپتال بنادیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سیہون شریف انسانیت کیلیے ایک پناہ گاہ ہے۔ پیپلزپارٹی کی روایت دلوں کو جوڑنا ہے۔

بے قرار دھڑکنوں کو قرار دینا اور لوگوں کو جوڑنا پیپلزپارٹی کی روایت ہے۔قیام پاکستان کے بعد سندھ میں صرف پیپلزپارٹی نے کام کیا ہے۔ پنجاب کے ہرضلع میں ہسپتال بنائیں گے۔کراچی میں ایشیاء کا سب سے بڑاہسپتال ہے۔اس ہسپتال میں ہزاروں لوگوں کاعلاج ہوتا ہے۔ہم نے کراچی، حیدرآباد،نوابشاہ،سکھر اور لاڑکانہ میں امرا ض قلب کے ہسپتال بنائیں گے۔

صحت مند معاشرہ ہی کامیاب معاشرہ ہوتاہے۔عوامی مسائل کے حل کیلئے ہماری نیت پرشک نہیں کیاجاسکتا۔بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت 6 لاکھ خاندانوں کوغربت سے نکالا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں صرف ڈھائی سو سائبر نائف مشین ہیں،جو سندھ میں بھی موجود ہے۔سندھ حکومت کےکام کی کہیں مثال نہیں،پھر کہتے ہیں سندھ حکومت نے کیاکیا ہے؟۔مہنگے مہنگے علاج کرانے کیلیے سندھ میں ایک روپیہ بھی نہیں لگتا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کی ذمے داری ہے کہ عوام کو روزگار دے۔سیاحت میں کام کیا تو اس سال سب سے زیادہ سیاح آئے۔صوبے میں 4 مقامات دیکھیں جو جنت کی طرح ہیں، انکو اس سال کھولیں گے۔ بلاول نے کہا کہ سیاسی یتیموں کےٹولےنےوزیروں،مشیروں،پیٹ پرستوں کی بھرتی کے سوا کیا کیا؟ شوبازشریف نے لاہور میں نامکمل اسپتال کا افتتاح کیا،شوبازشریف صاحب اس نامکمل اسپتال کو پیپلزپارٹی مکمل کرے گی،اب عوام کو کرنا ہےکہ پنجاب کی میٹرو ویٹرو چاہیےیامفت علاج؟