الیکشن کمیشن میں انتخابی ایکٹ کی خلاف ورزی پر284 سیاسی جماعتیں ڈی لسٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 12 جنوری 2018 16:46

الیکشن کمیشن میں انتخابی ایکٹ کی خلاف ورزی پر284 سیاسی جماعتیں ڈی لسٹ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12جنوری 2018ء) : الیکشن کمیشن نے 284 سیاسی جماعتوں کوڈی لسٹ کردیاہے،ان جماعتوں کو الیکشن ایکٹ پرعمل نہ کرنے پرڈی لسٹ کیاگیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ پرعمل نہ کرنے والی284 سیاسی جماعتوں کوڈی لسٹ کردیاہے۔

(جاری ہے)

ان جماعتوں میں ایم کیوایم پاکستان ، فنکشنل لیگ، پیپلزپارٹی پٹیریاٹ،متحدہ مجلس عمل،سنی تحریک،جے یوآئی ودیگر جماعتیں شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں سے دو لاکھ فیس اور دوہزار کارکنان کے شناختی کارڈز نمبر مانگے تھے۔تاہم ڈی لسٹ جماعتیں دولاکھ فیس اور دوہزار لوگوں کے شناختی کارڈز نمبرزفراہم نہیں کیے۔لیکن ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے۔واضح رہے ڈی لسٹ ہونیوالی سیاسی جماعتیں سپریم کورٹ میں اپیل کرسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :