جعلی ویزے پر پاکستان آنے والا مسافر ائیرپورٹ پر گرفتار

جمعہ 12 جنوری 2018 16:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) لاہور ایئر پورٹ پرامیگریشن حکام نے کارروائی کرتے ہوئے سائوتھ افریقہ سے جعلی ویزے پر لا ہور پہنچنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ اوکاڑہ کا رہائشی نوید خوشی نامی مسافر جعلی ویزے پر سائوتھ افریقہ سے براستہ دبئی امارات کی پرواز 624کے ذریعے لاہو ر علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچا جہاں امیگریشن حکام نے کارروائی کرتے مسافر کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :