ڈائریکٹر جنرل محکمہ اطلاعات حکومت سندھ منصور احمد شیخ کی زیرصدارت میں مختلف سیکشن کی کارکردگی کا جائزہ اجلا س

جمعہ 12 جنوری 2018 16:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) محکمہ اطلاعات حکومت سندھ کے ڈائریکٹرز کا ایک اجلاس ڈائریکٹر جنرل محکمہ اطلاعات حکومت سندھ منصور احمد شیخ کی زیرصدارت ان کے دفتر میں منعقد ہوا اجلاس میں مختلف سیکشن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے منصور احمد شیخ نے کہا کہ محکمہ اطلاعات سند ھ حکومت میں آنکھ، نبض اور چہرہ کی حیثیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

محکمے کے افسران حکومت کے ترقیا تی کاموں اور پالیسیوں کی بہتر تشہیر اور سافٹ امیج کے فروغ کیلئے سندھ کابینہ، گورنر ہائوس، وزیر اعلی ہائوس اور آئی جی سندھ ودیگر ارکین اسمبلی کے ساتھ مربوط روابط میں ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ کے افسران میڈیا کی توسط سے حکومت اور عوام کے درمیان خلیج کو کم سے کم کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ بہتر نتائج کے حصول کے لئے محکمہ کے افسران کو ذرائع ابلاغ کی جدید تکنیک سے واقف اور لیس ہونا چاہئے۔

اجلاس میںڈائریکٹر پریس رو شن تبسم،ڈائریکٹر آر اینڈ آر سلیم قریشی، ڈائریکٹرپبلیکیشن ڈاکٹر معیز الدین پیر زادہ ، ڈائریکٹر لیگل اسلم پر ویز جتو ئی، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ اکا ئو نٹس و الفقا ر شاہ ، اور دیگر نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :