سابق ڈپٹی کمشنر بدین اور سابق ڈی ڈی او ملیر شوکت جوکھیو کی مقدمے کے خلاف درخواست پر نیب کو جواب داخل کرانے کے احکامات

جمعہ 12 جنوری 2018 16:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے سابق ڈپٹی کمشنر بدین اور سابق ڈی ڈی او ملیر شوکت جوکھیو کی مقدمے کے اندراج کے خلاف دائر درخواست پر نیب کو آئندہ سماعت پر جواب داخل کرانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کارروائی ملتوی کردی ہے ۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں ریڑھی گوٹھ اور دیگر علاقوں میں سرکاری زمین کی الاٹمنٹ سے متعلق سابق ڈپٹی کمشنر بدین اور سابق ڈی ڈی او ملیر شوکت جوکھیو کی درخواست کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

شوکت جوکھیو نے سندھ ہائیکورٹ میں نیب کی جانب سے دائر مقدمہ ختم کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔درخواست گذار کے وکیل بیرسٹر محسن قادر شہانی نے موقف اختیار کیا کہ شوکت جوکھیو کا اس زمین کے انتقال اور الاٹمنٹ میں کوئی کردار نہیں ہے۔الاٹ کی گئی زمین بھی حکومت کو واپس ہو چکی ہے اس میں سرکاری خزانے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔میرے موکل کے خلاف کیس بنتا ہی نہیں مقدمہ ختم کیا جائے ۔دوران سماعت نیب کی جانب سے جواب داخل کرنے کے لئے مہلت طلب کرلی ۔عدالت نے مہلت کی درخواست منظورکرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :