عدالت کا خاتون کو شہری کی جانب سے حبس بے جا رکھنے کے معاملے پر پولیس کو جلد تحقیقات ..
تازہ ترین : 1

عدالت کا خاتون کو شہری کی جانب سے حبس بے جا رکھنے کے معاملے پر پولیس کو جلد تحقیقات مکمل کرکے خاتون کو بازیاب کرانے کا حکم

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے تھانہ تیموریہ کی حدود میں خاتون کو شہری کی جانب سے حبس بے جا رکھنے کے معاملے پر پولیس کو جلد تحقیقات مکمل کرکے خاتون کو بازیاب کرانے کا حکم دیا ہے ۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں تھانہ تیموریہ کی حدود مین خاتون شہری کو مبینہ حبس بے جا میں رکھنے کے معاملے کی سماعت ہوئی ۔درخواست گذار شاہینہ آصف نے موقف اختیار کیا کہ میرے شوہر آصف نے بشری نامی خاتون کو کئی ماہ سے اغوا کر رکھا ہیاور بشری اور اغوا کرنے کے بعد مجھے گھر سے نکال دیا ہے۔

ہم تیموریہ تھانے گئے لیکن پولیس نے ایف آئی ار درج کرنے سے انکار کر دیا۔عدالت سے استدعا ہے بشری کو بازیاب اور مجھے انصاف دلایا جائے۔عدالت نے پولیس کو جلد تحقیقات مکمل کرکے خاتون کو بازیاب کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 17جنوری تک ملتوی کردی ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/01/2018 - 16:44:20

اس خبر پر آپ کی رائے‎

The court ordered the woman to stop the case of absconding by the police on the matter of unrest.

The Sindh High Court has ordered the police to immediately investigate the matter on the matter of keeping women absent from the limits of the police station. The police have ordered women to limit the limits of the police custody in Sindh High Court. The case was held in the case of allegedly abducted

Related : Police

متعلقہ عنوان :