سندھ ہائی کورٹ : نیب اہلکاروں کی جانب سے ڈسٹرکٹ اکاونٹ افسر سکندر ابڑو کو اغوا اور تاوان طلب کرنے کے معاملے پر پیش رفت رپورٹ پیش

جمعہ 12 جنوری 2018 16:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) سندھ ہائی کورٹ میں پولیس نے نیب اہلکاروں کی جانب سے ڈسٹرکٹ اکاونٹ افسر سکندر ابڑو کو اغوا اور تاوان طلب کرنے کے معاملے پر پیش رفت رپورٹ پیش کردی ہے ۔عدالت نے پولیس کو تفتیش کے لیے مزید مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 2فروری تک ملتوی کردی ۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں نیب اہلکاروں کی جانب سے ڈسٹرکٹ اکاونٹ افسر سکندر ابڑڑ کو اغوا اور تاوان طلب کرنے کے معاملے کی سماعت ہوئی ۔

پولیس نے عدالت میں پیش رفت رپورٹ پیش کردی ۔پولیس رپورٹ کے مطابق فون ڈیٹا ریکارڈ سے واقعے میں ملزمان کے ملوث شواہد ملے ہیں۔سی سی ٹی وی فوٹیجز سے بھی ملزمان کے خلاف شکایات درست ثابت ہو رہی ہیں۔مزید سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

عدالت نے پولیس کو تفتیش کے لیے مزید مہلت دیتے ہوئے سماعت 2فروری تک ملتوی کردی ہے ۔ واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اکاونٹ افسر سکندر ابڑوکو اغوا کرکے تاوان طلب کرنے پر نیب افسران چوہدری بلال ، اسسٹنٹ دائریکٹر سرویج شیخ، جعلی نیب انٹیلی جنس افسر اقبال چنہ سمیت چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے۔

سکندرابڑو کے وکیل کے مطابق مطابق نیب اہلکاروں سرویج شیخ، چوہدری بلال اور دیگر نے رات بارہ بجے سکندر ابڑو اپنے پاس بلایااور بازیابی کے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا۔سکندر ابڑو کے گھر سے پیسے منگوانے گئے۔بازیابی کے وقت زیادہ رش ہونے کی وجہ سے اغوا کار نیب اہلکار سرویج شیخ و دیگر فرار ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :