سندھ ہائی کورٹ نے عاقب شاہانی قتل کیس میں ٹرائل کورٹ سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت 9فروری تک ملتوی کردی

جمعہ 12 جنوری 2018 16:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے عاقب شاہانی قتل کیس میں ٹرائل کورٹ سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت 9فروری تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں عاقب شاہانی قتل کیس میں ملزم سابق سیشن جج سکندر لاشاری کی جانب سے مقدمے میںانسداد دہشت گری کی دفعات شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی ۔سیشن جج کے بیٹے عاقب شاھانی کے قتل کا مقدمہ سابق سیشن جج سکندر لاشاری پر درج ہے ۔عدالت نے ٹرائل کورٹ سے کیس کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت 9فروری تک ملتوی کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :