احتساب عدالت نے سابق سیکرٹری بلدیات علی احمد لونڈ کے خلاف ریفرنس کی سماعت 6فروری تک ملتوی کردی

جمعہ 12 جنوری 2018 16:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) احتساب عدالت نے سابق سیکرٹری بلدیات علی احمد لونڈ کے خلاف ریفرنس کی سماعت 6فروری تک ملتوی کردی ہے ۔آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی ۔جمعہ کو کراچی کی احتساب عدالت میں سابق سیکریٹری بلدیات علی احمد لونڈ کیخلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔ریفرنس میں سابق سیکریٹری بلدیات علی احمد لونڈ سمیت 7 ملزمان شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

نیب کے مطابق ملزم کے خلاف غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزامات ہیں۔ملزم پر 33 کروڑ سے زائد کا کرپشن کا ریفرنس زیر سماعت ہے جبکہ 12 ہزار 800 غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔سپلمنٹری ریفرنس میں بھی ملزم پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے ۔دوران سماعت ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کردی گئیں ۔عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 6فروری تک ملتوی کردی ۔آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :