ابراہیم حیدری میں بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے شخص کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے ..
تازہ ترین : 1

ابراہیم حیدری میں بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے شخص کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا،ارم خالد

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2018ء) سندھ اسمبلی میں جمعہ کو سندھ حکومت نے یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے شخص کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا ۔ یہ یقین دہانی وزیر اعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی ارم خالد نے کرائی ۔ متعدد ارکان نے ابراہیم حیدری کے واقعہ کی طرف حکومت کی طرف مبذول کرائی تھی ۔

ارم خالد نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ نے اس واقعہ کا نوٹس لیا ہے ۔ محکمہ داخلہ اس واقعہ کی تحقیقات کرے گا ۔ یہ واقعہ ابراہیم حیدری کے پرائیویٹ اسکول کے احاطے میں ہوا ہے ۔ بچی کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے ۔ اسے اغواء تو نہیں کیا گیا لیکن اس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ۔ اچھی بات یہ ہے کہ لوگوں نے ملزم کو پکڑ لیا ہے ۔ حکومت سندھ اسے کیفرکردار تک پہنچائے گی ۔
وقت اشاعت : 12/01/2018 - 16:42:49

اس خبر پر آپ کی رائے‎

Ibrahim abducted abducted child, will be sent to Kaffarkar, Ars Khalid

The Sindh government has assured that Friday, the person who abducted a child in Ibrahim Hariri in Karachi will be brought to Kaffarkardar. This assurance was given by Chief Minister of the Sindh Chief Specialist, Aurang Khalid. Many members had directed the government towards Abraham's episode