نواز ، شہباز ، خاقان عباسی، سعد رفیق سمیت 16اراکین اسمبلی کے عدلیہ مخالف بیانات ..
تازہ ترین : 1

نواز ، شہباز ، خاقان عباسی، سعد رفیق سمیت 16اراکین اسمبلی کے عدلیہ مخالف بیانات کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابقہ وزیر اعظم محمد نواز شریف،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سمیت 16اراکین اسمبلی کے عدلیہ مخالف بیانات کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار آمنہ ملک کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف سمیت 16اراکین پارلیمنٹ نے پانامہ کیس کے فیصلے کے حوالے سے عدلیہ مخالف بیان بازی کی جو کہ وا ضح طور پر توہین عدالت ہے ،سپیکر قومی و صوبائی اسمبلی (ن) لیگ سے تعلق رکھتے ہیں اسی لئے عدلیہ مخالف بیان بازی پر ان کے خلاف کاروائی نہیں کر رہے ۔

استدعا ہے کہ معزز عدالت اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے پیمرا کو عدلیہ مخالف تقاریر کو میڈیا پر نشر کرنے سے روکنے اور مذکورہ اراکین اسمبلی کے خلاف کارروائی کا حکم دے ۔دوران سماعت سرکاری وکیل نے کہا کہ لاہورہائیکورٹ میں براہ راست اس قسم کی درخواست قابل سماعت نہیں ہے،محض الزامات کی بنیاد پر درخواست پر سماعت ممکن نہیں۔ جس پر فاضل عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/01/2018 - 16:41:22

اس خبر پر آپ کی رائے‎

Decision to be heard or not to be eligible for hearing against the 16 members of the Assembly members, including Nawaz, Shahbaz, Khaqan Abbasi, Saad Rafique.

LAHORE: The Lahore High Court, along with former Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif, Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi, Chief Minister Punjab Shahbaz Sharif, Federal Minister Railways Khawaja Saad Rafique, decided to hear or not appear in favor of the 16-member Assembly's anti-judicial statements. Justice Shahid Karim, the judge of the Lahore High Court, on Tuesday, filed a hearing on the case, Amin Malik's lawyer, Azhar Siddique Advocate, stressed that 16 members including Nawaz Sharif filed anti-judicial statement regarding Panama case's decision. Which is a contempt of contempt, Speaker National and Provincial League belong to the cat are not judicial proceedings against the same opponent for the dissemination

Related : Assembly, Hearing, Khawaja Saad Rafique