بھارتی ایئر ہوسٹس لاکھوں ڈالر سمگل کرتے ہوئے گرفتار

ملزمہ ایک ایجنٹ کیلئے کام کر رہی تھی جس کا اسے باقاعدہ طے شدہ معاوضہ ملتا تھا ، دیگر کئی ایئر ہوسٹسز کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف

جمعہ 12 جنوری 2018 17:07

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) بھارتی فضائی کمپنی کی ایئر ہوسٹس لاکھوں ڈالر بیرون ملک سمگل کرتے ہوئے گرفتار کر لی گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق جیٹ ایئرلائن نامی فضائی کمپنی کی بیرون ملک جانے والی پرواز میں ڈائریکٹر ریونیو انٹیلی جنس نے ایئر ہوسٹس کے قبضے سے ڈالرز سے بھرا بیگ قبضے میں لے کر اسے گرفتار کرلیا۔تقریبا 5 لاکھ ڈالرز جو بھارتی کرنسی میں مالیت 3 کروڑ روپے ہیں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی۔ ملزمہ نے بتایا کہ وہ ایک ایجنٹ کے لیے کام کررہی تھیں جو اسے معقول معاوضہ دیتا تھا اور بتایا کہ دھندے میں وہ اکیلی نہیں بلکہ کئی دیگر ایئر ہوسٹس بھی ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :