اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا افغانستان میں خصوصی ٹیم روانہ کرنے پر غور

جمعہ 12 جنوری 2018 17:06

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان میں ایک خصوصی ٹیم روانہ کرنے پر غورشروع کردیا جو اس شورش زدہ ملک کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لے گی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل افغانستان میں ایک خصوصی ٹیم روانہ کرنے پر غور کر رہی ہے، جو اس شورش زدہ ملک کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لے گی۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ میں قزاقستان کے سفیر کائرت عمروف نے کہا ہے کہ یوں افغانستان میں قیام امن کے لیے نئی حکمت عملی ترتیب دینے میں بھی مدد ملے گی۔ ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ سلامتی کونسل کی ٹیم افغانستان کا دورہ کب کرے گی اگر ایسی کوئی ٹیم اس جنگ زدہ ملک کا دورہ کرتی ہے تو یہ گزشتہ سات برسوں بعد سلامتی کونسل کی کسی ٹیم کا پہلا دورہ افغانستان ہو گا۔ عمروف کا کہنا ہے کہ افغانستان میں قیام امن اور پائیدار ترقی کی خاطر زیادہ جامع اور مربوط کوشش کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :