سڈنی انٹرنیشنل ٹینس، اینجلیق کربر اور ایشلے بارٹی ویمنز سنگلز فائنل میں داخل

جمعہ 12 جنوری 2018 17:06

سڈنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) اینجلیق کربر اور ایشلے بارٹی پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے سڈنی انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز فائنل میں داخل ہو گئیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں جاری ایونٹ میں جمعے کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز سیمی فائنلز میں سٹار جرمن کھلاڑی اینجلیق کربر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف اٹالین کھلاڑی گیورجی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-3 سے شکست دے کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلوی کھلاڑی ایشلے بارٹی نے ہم وطن کھلاڑی گوریلووا کو زبردست مقابلے کے بعد 3-6، 6-4 اور 6-2 سے زیر کر کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :