آکلینڈ اوپن ٹینس، ڈیل پوٹرو اور باٹسٹا ایگٹ مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے، میکس مرینی اور اوسوالڈ مینز ڈبلز فائنل میں داخل

جمعہ 12 جنوری 2018 17:03

آکلینڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) آکلینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو اور سپین کے باٹسٹا ایگٹ فتوحات برقرار رکھتے ہوئے مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے، میکس مرینی اور اوسوالڈ نے مینز ڈبلز فائنل میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ میں جاری ایونٹ میں جمعہ کو کھیلے گئے مینز سنگلز سیمی فائنلز میں ارجنٹائنی کھلاڑی جان مارٹن ڈیل پوٹرو نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف اسپینش کھلاڑی ڈیوڈ فیرر کو سٹریٹ سیٹس میں دلچسپ مقابلے کے بعد 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، دوسرے سیمی فائنل میں اسپینش کھلاڑی باٹسٹا ایگٹ نے شاندار کھیل کی بدولت حریف ہالینڈ کے کھلاڑی روبن ہاس کو زبردست مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر 6-7، 7-6 اور 7-6 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی، دوسری جانب مینز ڈبلز سیمی فائنل میں میکس مرینی اور اوسوالڈ نے مارک وینس اور کلاسین کو ٹائی بریک پر 7-6 اور 7-6 سے زیر کر کے فائنل میں جگہ بنائی جہاں ان کا مقابلہ اولیور مراچ اور پاوک سے ہو گا جنہوں نے سیمی فائنل میں گونزالیز اور پیرالٹا کو شکست دی تھی۔

متعلقہ عنوان :