زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دیکر نشان عبرت بنایاجائے‘ نثارہ عباسی

جمعہ 12 جنوری 2018 17:03

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) انجمن سالار حوا آزاد کشمیر کی چیف پیٹرن محترمہ نثارہ عباسی نے کہا ہے کہ زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دیکر نشان عبرت بنایاجائے، اس علاقے میں تعینات ضلعی آفیسران اور پولیس کے ذمہ داران کو بھی سخت سزا دی جائے، ایسے درندوں کے ساتھ کوئی نرمی پوری انسانیت سے ظلم کے مترادف ہوگی، گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نیکہاکہ کہ ذینب کی موت نے انسانیت کا ضمیر جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے، قصور میں ہونیوالی اس درندگی نے انسانیت کا سر شرم سے جھکا دیا ہے، قصور میں گزشتہ کچھ سالوں سے جو شرمناک واقعات سامنے آئے ہیں ان پر کوئی مثبت کارروائی نہ ہونا وہاں کی انتظامیہ، پولیس کے لیے شرمناک ہے، ایسے آفیسران کو بھی نشان عبرت بنانا وقت کا تقاضا ہے، ذینب کے قاتل کو فوری طور پر سرعام پھانسی دی جائے تاکہ آیندہ کوئی زینب اس بربریت کا شکار نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :