قصور میں معصوم بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کسی انسان کا کام نہیں ہو سکتا، ایسا کام کوئی وحشی درندہ ہی کر سکتا ہے‘زینب کے قاتل کو فوری گرفتار کرکے سرعام پھانسی دیکر انسانیت کو بچایا جائے

مظفر آباد کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت الحاج ٹھیکیدار خورشید بلوچ کا مذمتی بیان

جمعہ 12 جنوری 2018 17:03

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) معروف سیاسی و سماجی شخصیت الحاج ٹھیکیدار خورشید بلوچ نے کہا ہے کہ قصور میں معصوم بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کسی انسان کا کام نہیں ہو سکتا، ایسا کام کوئی وحشی درندہ ہی کر سکتا ہے، ذینب کے قاتل کو فوری گرفتار کرکے سرعام پھانسی دیکر انسانیت کو بچایا جائے، گزشتہ روز قصور میں معصوم ذینب کے ساتھ زیادتی اور اس کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ تمام تر ممکنہ وسائل کو استعمال میں لاکر ذینب کے ساتھ بربریت کرنے والے انسان نما درندے کو گرفتار کرتے ہوئے نشان عبرت بنایا جائے کیونکہ یہ ایک بچی کا مسلہ نہیں بلکہ انسانیت کا مسلہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بچی کو فراہمی انصاف کے لیے دوران احتجاج جان بحق ہونیوالے دونوں افراد کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے حکومت اور ذمہ دار اداروں سیمطالبہ کیا کہ ان کے قاتلوں کو بھی کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :