زینب جیسی معصوم کلی کا دردناک قتل پاکستانی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے، قصور میں دو سال قبل درندگی کے جو واقعات رپورٹ ہوئے تھے آج تک سزا کیوں نہیں ملی

پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی رہنما، ممبر کشمیر کونسل میریونس کی بات چیت

جمعہ 12 جنوری 2018 17:03

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی رہنما، ممبر کشمیر کونسل میریونس نے کہا ہے کہ زینب جیسی معصوم کلی کا دردناک قتل پاکستانی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے، قصور میں دو سال قبل درندگی کے جو واقعات رپورٹ ہوئے تھے آج تک سزا کیوں نہیں ملی ‘معصوم بچوں کے ساتھ درندگی کرنیوالے درندے آج تک قانون کے شکنجے میں کیوں نہیں آسکے، اگر ان درندوں کو نشان عبرت بنایا جاتا تو ذینب جیسی معصوم کلی شیطان کے چیلے کے ظلم کا شکار نہ بنتی، گزشتہ روز میڈیا سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسان کسی بھی مذہب، فرقہ سے ہو ایسی درندگی نہیں کر سکتا، مگر جہاں انسانیت مر جائے وہ وحشی درندہ ایسی حرکت کرتا ہے، پاکستان کے علاقے قصور میں دوسال قبل بچوں سے بدفعلی کا شرمناک سکینڈل سامنے آیا اور آج تک کسی کو سزا نہیں مل سکی، سینکڑوں معصوم بچے بچیاں درندگی کے بعد قتل ہو چکے ہیں مگر پنجاب حکومت کہتی ہے یہ واقعات کافی عرصے سے ہو رہے ہیں اگر حکمرانوں کو پتہ ہے تو اس کا تدارک کیوں نہیں کیا گیا، ایسے واقعات کو کیوں ختم نہیں کیا گیا، کیا آپ کی حکمرانی صرف اس لیے ہے کہ آ پ ایسا گھناونا فعل دیکھیں، سنیں اور میڈیا پر آکر اعتراف کر کے چپ ہو جائیں تو ان کا سدباب کون کریگا، ذینب نے پاکستانی حکومت کے منہ پر جو طمانچہ نہیں جوتا رسید کیا ہے اب تو جاگنا چاہئے ان حکمرانوں کو، ورنہ یاد رکھیں روز محشر آپ کی جوابدہی زیادہ سخت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :