پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سابق صدر صاحبزادہ محمد اسحاق ظفر کے ساتھی وزیر حسین کاظمی آبائی گائوں میں سپرد خاک

جمعہ 12 جنوری 2018 17:03

چکوٹھی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سابق صدر مرحوم صاحبزادہ محمد اسحاق ظفر کے ساتھی چناری کے معروف تاجر سید وزیر حسین کاظمی کو ان کے آبائی گائوں گہل جبڑا میں سپرد خاک کر دیا گیا مرحوم کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سابق صدر مرحوم صاحبزادہ محمد اسحاق ظفر کے ساتھی چناری کے معروف تاجر سید وزیر حسین کاظمی کینسر کے عارضہ کے باعث گذشتہ روز انتقال کر گئے جمعہ کے روز ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے نائب صدر صاحبزادہ اشفاق ظفر،پی پی پی ضلع جہلم ویلی کے صدر راجہ پرویز اقبال ایڈووکیٹ سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی مرحوم کو آبائی گائوں گہل جبڑا میں سپرد خاک کر دیا گیا پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر ،سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید ،یونین آف جر نلسٹ ضلع ہٹیاں بالا کے صدر اعجاز احمد میر،سید مرتضی کاظمی ،راجہ بشارت دائود نے وزیرکاظمی کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور سوگواروں کے صبر و جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر حسین کاظمی انتہائی عظیم انسان تھے ان کی وفات سے ضلع جہلم ویلی ایک اچھے انسان سے محروم ہو گیا ہے ان کی کمی مدتوں محسوس کی جاتی رہے گی

متعلقہ عنوان :