کوہالہ سراں پروجیکٹ لانگلہ پٹوارسرکل کے متاثرین کا15جنوری کو شاہراہ سری نگر پر احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان

جمعہ 12 جنوری 2018 17:03

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) کوہالہ سراں پروجیکٹ لانگلہ پٹوارسرکل کے متاثرین نے 15جنوری کو شاہراہ سری نگر پر احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کردیا ہے تفصیلات کے مطابق میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان،خانی زمان خان،یوسف خان ،عظیم خان نے کہا کہ ایک سال سے کمپنی کو اور محکمہ مال کو یہ بتا رہے ہیں کہ ہماری آدھی زمین ایوراڈ ہوگئی ہے جو کہ زرعی تھی اسی زمین سے کاشت کاری کی وجہ سے ہمارا گزربسر ہوتا تھا باقی ماندہ زمین چھوڑ دی گئی ہے کسی بھی انسانی حقوق کے مطابق رہائش کے قابل نہیں ہے اس کی وجہ یہ کہ نقشہ ڈیم کا پانی مکانات سی35فٹ دوررہ جائے گا جوکہ عوام علاقہ کی باقی ماندہ اراضہ مکانات کے لیئے انتہائی خطرناک ہے بلکہ انسانی زندگی پر اس کے خطرناک نتائج وھادثات کے امکانت ہزار گناہ بڑج ھائیں گے کوہالہ سراں پروجیکٹ لانگلہ سرکل میں انتظامیہ نے سیکشن4توسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ہماری زمینیں فالٹ لائن پر موجود ہیں ضلعی انتظامیہ نے ہم سے وقت لیا تھا کہ ہمارے تحفظات دور کریں گے مگر انتظامیہ اور کمپنی نے مل کر ہمیں نقصان پہنچانے کا تہیہ کرلیا ہے مسائل کے حل کے لیئے 15جنوری کو شاہراہ سری نگر پر انتظامیہ اور کمپنی کے خلاف احتجاج کریں گے۔

۔۔

متعلقہ عنوان :