ہٹیاں بالا ‘ گجربرادری حلقہ نمبر پانچ نے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان سے صوابدیدی ایڈجسمنٹ کا مطالبہ

جمعہ 12 جنوری 2018 17:03

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) گجربرادری حلقہ نمبر پانچ نے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان سے صوابدیدی ایڈجسمنٹ کا مطالبہ کردیا تفصیلات کے مطابق میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے سرداروقار گجر ،اکبرصدیقی،چوہدری زاہدنورپسوال،ماسٹرمحمدحسین،چوہدری عارف،چوہدری عارف ،چوہدری اسلم،ایوب ارباب ایڈووکیٹ،سردار عبدالحمید ،سردارعبدالخالق نے کہا کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان کے ویژن گڈگورنس اورصوابدیدی ایڈجسٹمنٹ پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے اقدامات کو مثالی قرار دیتے ہیں وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان نے ہمیشہ میرٹ پر فیصلے کیئے ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل محمدفریدخان،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ قاضی شمیم اعوان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اورگجر برادری حلقہ نمبر پانچ کی صوابدیدی ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کرتے ہیں کہ حلقہ نمبر پانچ کی گجر برادری کو صوابدیدی عہدے پر ایڈجسٹ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :