مرکزی سیرت کمیٹی ہٹیاں بالا کے زیراہتمام جامعی مسجد سکندریہ میں تقریب کا انعقاد

جمعہ 12 جنوری 2018 17:03

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء)مرکزی سیرت کمیٹی ہٹیاں بالا کے زیراہتمام جامعی مسجد سکندریہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل محمدفریدخان،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ قاضی شمیم اعوان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر سرپرست اعلی سیرت کمیٹی پیرسیدفیاض کاظمی،صدر سیرت کمیٹی پروفیسر قاضی ابراہیم چشتی،چیف کوآڈنینٹر سیرت کمیٹی سیداحسا ن الحسن گیلانی ،میڈیا کوآڈنینٹر اسلم مرزا،ڈپٹی میڈیا کوآڈنیٹر عدنان فاطمی سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر انہوں نے ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل محمدفریدخان،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ قاضی شمیم اعوان کو مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ انشا ء اللہ دونوں ایڈمنسٹریٹرصاحبان ضلع کے مسائل کے حل کے لیئے کرداراداکریں گے۔