آزادکشمیر میں میرٹ اورگڈگورنس کا آغازکردیا ‘تعمیروترقی کے کاآ غاز ہو چکا‘مودی عالمی دہشتگرد ہے‘ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ایک ایک شخص پرمظالم کا ذمہ دار وہ ہے عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کرداراداکریں

وزیر خوراک آزاد کشمیر سید شوکت علی شاہ کی مسلم لیگ (ن) کے وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت

جمعہ 12 جنوری 2018 17:03

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) وزیر خوراک آزاد کشمیر سید شوکت علی شاہ سے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ(ن) سید عجائب ہمدانی سیکرٹری جنرل پریس کلب ہٹیاں بالا سید اسرار ہمدانی نے ان کے آفس میں ملاقات کی وزیر خوراک آزاد کشمیر سید شوکت علی شاہ نے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر میں میرٹ اورگڈگورنس کا آغازکردیا آزادکشمیر میں تعمیروترقی کے کاآ غاز ہو گیا ہے مودی عالمی دہشت گرد ہے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ایک ایک شخص پرمظالم کا ذمہ دار وہ ہے عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کے لیئے کرداراداکریں تحریک آزاد ی کشمیر اس وقت نازک مراحلہ میں داخل ہو چکی ہے بھارتی درندہ صفت فوج مقبوضہ کشمیر کے اندر قتل و غارت گری اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر کے مظلوم کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے گذشتہ چار عشروں سے مقبوضہ کشمیر کے اندر نافذ کرفیو سے بے بس مظلوم کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے مسلم لیگ ن کی نو منتخب حکومت آزاد کشمیر میں عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی اور مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دلانے میں اپنا کردار اداء کرے گی میرٹ کی بالا دستی، عوام کو سستا اور فوری انصاف فراہم کرنے اور عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچائے گی انہوں نے کہا کہ مسلح افواج پاکستان نہ صرف ملکی جغرافیائی سرحدوں کی نگہبانی کر رہی ہیں بلکہ وطن عزیزکو ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کرنے والے سی پیک منصوبے کی بھی نگہبان ہے وہ دن دور نہیں جب پاک چین دوستی کے عظیم سی پیک منصوبے کی بدولت پاکستان حقیقی ایشین ٹائیگربن کر ابھرے گا مسلم لیگ ن کی حکومت کے قیام کے بعد ملکی معیشت کا پہیہ تیزی سے آگے کی جانب گھوم رہا ہے یہی وجہ ہے کہ آزاد کشمیر کے باشعور عوام نے بھی اسی تعمیر و ترقی سے متاثر ہو کر میاں محمد نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اظہار اعتماد کیا اور آزادکشمیر میں بھی مسلم لیگ ن کو بھاری مینڈیٹ دیا تا کہ آزاد کشمیر کو بھی تعمیر وترقی کے قومی دھارے میں شامل کیا جاسکے انہوں نے کہا مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر میں کرپشن فری سوسائیٹی کا قیام چاہتی ہے تا کہ آزاد کشمیر میں حقیقی تعمیر و ترقی ،میرٹ کی بالا دستی کے قیام ممکن ہو سکے اور بیس کیمپ کو مضطوط کرتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر میں بھرپور کردار ادا کیا جا سکے انہوں نے کہا آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت میا ن نواز شریف کی قیادت میں حقیقی تعمیر وترقی کے نئے منصوبے شروع کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے عوام کو تعمیر و ترقی کی نئی جہتوں سے روشناس کرائے گی آزاد کشمیر کو اللہ پاک نے بہت پوٹینشل دیا ہے انہوں نے کہا پہلے سال کا ترقیاتی بجٹ واٹر سکیمز اور سڑکوں کی تعمیر پر خرچ کیا جائے گا پانچ سال پورے کریں گے اور عوام کا ہر مسئلہ حل ہو گا ریاست میں حقیقی طور پر انصاف اور قانون قائم کرنا چاہتے ہیں آزاد کشمیر بھر میں ہسپتالوں ،سڑکوں ،سکولوں اور دیگر اداروں کی حالت خراب ہے انشاء اللہ سب کو ٹھیک کریں گے تانکہ عوام تبدیلی محسوس کریں آزاد کشمیر کے ہسپتالوں اور سڑکوں کی حالت کو ٹھیک کیا جائے پاکستان میں بعض لوگ انتشار پیدا کر رہے ہیں انھیں منہ کی کھانی پڑے گی انشاء اللہ کارکردگی کی بناء پر 2018ء میں ن لیگ ایک بار پھر برسراقتدار آئے گی اور پھر نواز شریف وزیراعظم ہوں گے حلقہ انتخاب کے عوام کا شکر گذار ہوں جنہوں نے ووٹ دے کر کامیاب بنایا اس وقت 43فیصد لوگ صاف پانی سے محروم ہیں انھیں بھی صاف پانی کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہے لوگوں نے ہمیں ووٹ پیپلز پارٹی کی کرپشن ،لاقانونیت ،میرٹ کی پامالی کی وجہ سے دیے ہیں اگر ہم نے بھی درست کام نہیں کیے تو ہمارا حشر بھی ان سے برا ہو گا جن حکمرانوں نے غریبوں اور حق داروں پر شفقت نہیں کی وہ زلیل و رسوا ہوئے پیپلز پارٹی کے دور میں اربوں روپے کی خرابیاں پیدا کی ہیں انھیں درست کرنے میں ٹائم لگے گا ۔

۔۔