مخالفین کی سازشوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں،سابق وزیراعظم نوازشریف

حالات کاڈٹ کرمقابلہ کریں گے،کارکنان متحد رہیں عوامی رابطہ مہم میں کردارادا کرنا ہوگا،ماضی میں بھی جھوٹے مقدمات کاسامنا کیا اب بھی کریں گے۔صدرمسلم لیگ ن کی پارٹی کارکنان سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 12 جنوری 2018 16:17

مخالفین کی سازشوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں،سابق وزیراعظم نوازشریف
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 جنوری 2018ء) : مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ مخالفین کی سازشوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں، حالات کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے، کارکنان متحد رہیں عوامی رابطہ مہم میں کردار ادا کرنا ہوگا، ماضی میں بھی جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا اب بھی کریں گے۔ انہوں نے آج یہاں پارٹی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی ہمارے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔

اب بھی رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم حالات کاڈٹ کرمقابلہ کریں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ ہم مخالفین کی سازشوں سے گھبرانے والے نہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے بھی رکاوٹوں سے خوفزدہ نہیں ہوئے اب بھی نہیں ہوں گے۔ نوازشریف نے کہاکہ ماضی میں بھی جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا اب بھی کریں گے۔صدرمسلم لیگ ن نے ہدایت کی ہے کہ کارکنان متحد رہیں عوامی رابطہ مہم میں کردار ادا کرناہوگا۔واضح رہے سابق وزیراعظم نوازشریف نے آج لاہور میں نماز جمعہ ادا کی ۔نماز جمعہ کے بعد پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے ان سے ملاقات کی۔ جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :