مالی سال 2017-18کیلئے مختص ترقیاتی بجٹ کا مقررہ وقت کے اندر بھرپور استعمال جاری ہے ‘اب تک وفاقی حکومت کی طرف سے دو سہ مائی کیلئے آزادکشمیرکو ملنے والے ترقیاتی فنڈز 8ارب59کروڑ 20لاکھ میں سے 8ارب 37 کروڑ 60لاکھ روپے خرچ ہوچکے ہیں

آزاد حکومت ریاست جموںوکشمیرکے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر آصف شاہ کا اجلاس سے خطاب

جمعہ 12 جنوری 2018 17:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) آزاد حکومت ریاست جموںوکشمیرکے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر آصف شاہ نے کہا ہے کہ مالی سال 2017-18کے لئے مختص ترقیاتی بجٹ کا مقررہ وقت کے اندر بھرپور استعمال جاری ہے اور اب تک وفاقی حکومت کی طرف سے دو سہ مائی کیلئے آزادکشمیرکو ملنے والے ترقیاتی فنڈز 8ارب59کروڑ 20لاکھ(8592ملین روپی)میں سے 8ارب 37کروڑ60لاکھ روپے (8,376ملین روپی) خرچ ہوچکے ہیں جو کہ اب تک کے جاری شدہ فنڈز کا 97فیصد بنتا ہے اور یہ اخراجات وفاق اور صوبوں کے مقابلے میں اخراجات کے تناسب میں سب سے زیادہ ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے ان ترقیاتی فنڈز کا بروقت مصرف آزادکشمیرمیں گڈگورننس اور موثر مانیٹرنگ سسٹم کی وجہ سے ممکن ہوسکا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت آزاد جموںوکشمیرمیں وزیراعظم ،وزراء کرام ،چیف سیکرٹری ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات اور متعلقہ سیکرٹریز کی زیر صدارت سہ ماہی اور ماہانہ ترقیاتی جائزہ اجلاس تسلسل کے ساتھ منعقد ہورہے ہیں جس کی وجہ سے ترقیاتی اہداف حاصل ہوتے ہیں جبکہ باقی ترقیاتی فنڈز کے بروقت استعمال کیلئے محکمہ منصوبہ بندی وترقیات متعلقہ محکموں کے ذریعے اخراجات کیلئے مکمل طور پر تیار ہے جمعہ کے روز ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات نے کہا کہ پہلی دو سہ ماہی میں اخراجات کو یقینی بنانا قدر مشکل ہوتا ہے مگر وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی ہدایت کی روشنی میں متعلقہ محکموں نے دن رات ایک کرکے ترقیاتی فنڈز کے بھرپور استعمال کو یقینی بنایا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئندہ سہ ماہی کے اخراجات کیلئے آزادکشمیرکے محکموں نے اپنی تیاری مکمل کررکھی ہے جیسے ہی وفاق سے مزید فنڈز ریلیز کئے جاتے ہیں انھیں شفافیت کے ساتھ بروقت خرچ کردیا جائے گا ۔انہوںنے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور محکموں کے سربراہان کی کمٹمنٹ او ر دلچسپی کی بدولت حکومت آزادکشمیر22ارب سے زائد کے ترقیاتی فنڈز بھی خرچ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ پہلی اور دوسری سہ ماہی میں ریلیز کے خلاف اخراجات مشکل مرحلہ ہوتا ہے مگر آزادکشمیرکے متعلقہ محکموں نے یہ کام کامیابی سے کرلیاہے جبکہ آئندہ سہ ماہی کے اخراجات کے لئے اے پی اوز کی تیاری سمیت دیگر انتظامات بھی مکمل ہیں ۔ انہوںنے آزاد کشمیرکے اندر ترقی کا عمل تیز کرنے اور تمام جاری شدہ ترقیاتی بروقت استعمال کرنے پر محکموں کو مبارکباد دی اور کہا کہ 22ارب سے زائد ترقیاتی اخراجات کے بعد آزادکشمیرمیں ترقی کا سفر ایک نیا سنگ میل عبور کرے گا جس تمام ترکریڈٹ وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی مثالی قیادت ،وزراء کی نگرانی ،چیف سیکرٹری ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز کو جاتا ہے جنہوں نے آزادخطہ کے اندر تعمیروترقی کے عمل کو تیز تر کردیا ہے اور اس کے ثمرات کو عام آدمی تک پہنچانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کردیا ہے ۔

ڈاکٹر آصف حسین شاہ نے کہا ہے اب تک ترقیاتی فنڈز کا بھرپور استعمال سخت مانیٹرنگ سسٹم کی بدولت کررہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کا اس طرح بھرپور استعمال آزادخطہ کے اندر گڈگورننس اور محکموں کی پیشہ وارانہ کارکردگی کی بدولت ہی ممکن ہو ا ہے ۔

متعلقہ عنوان :