غوثیہ موبائل مارکیٹ لیاری کے تاجروں نے کیڈا میں شمولیت اختیار کرلی

جمعہ 12 جنوری 2018 17:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) کیڈا کے جنرل سیکرٹری حاجی ناصر خان ترک نے غوثیہ موبائل مارکیٹ لیاری کے تاجروں کو کیڈا کی ممبر شب حاصل کرنے کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غوثیہ موبائل مارکیٹ لیاری کے تاجروں نے شمولیت اختیار کرلی ہے انہوں نے کہا کہ عرفان شہید کے جانثاروں میںدن بہ دن اضافہ ہی اضافہ ہوتا جا رہا ہے تمام موبائل تاجروں کوکیڈا کی ممبر شب کارڈز جاری کر دیئے گئے ہیں حاجی ناصر خان ترک نے کہا کہ کراچی الیکٹرونکس کے تاجر رضوان عرفان کی قیادت میں متحد ہو کر معیشت کی مضبوطی اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے سر گرم ہیں انہوں نے کہا کہ رینجرز اور پولیس کی قربانیوں سے نہ صرف لیاری بلکہ پورے کراچی میں امن قائم ہوا ہے اور ان کی خدمات اور قربانیوں کو جتنا بھی سہرایا جائے کم ہے تقریب سے غوثیہ مارکیٹ ایسو سی ایشن کے چیئرمین عارف خان نے خطاب کرتے ہوئے کیڈا کے صدر رضوان عرفان ،سینئر نائب صدر سلیم میمن اور جنرل سیکٹریٹری حاجی ناصر خان ترک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے غوثیہ مارکیٹ کے تمام موبائل تاجروں کو رکنیت سر ٹیفکیٹ اور ممبر شب کارڈ جاری کر نے پر غوثیہ موبائل مارکیٹ کے تاجر کیڈا کے شکر گزار ہیں انہوں نے کہا کہ اس سے تاجر برادری کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی تقریب سے کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسو سی ایشن کے سینئر نائب صدر سلیم میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا امن اورکاروباربحال کرنے میں رینجرز اور پولیس کی عظیم خدمات ہیں جنہیںتاجر برادری اور عوام سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں لیاری میں ہی پیدا ہوا ہوں اور آج بڑے عرصے کے بعد لیاری میں آکر خوشی ہوئی ہے کہ لیاری امن کا گہوارہ بن چکا ہے اور یہاں بھی کاروباری سرگرمیاں عروج پر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :