ٹنڈو محمد خان میں ایک بار پھر لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا

جمعہ 12 جنوری 2018 17:01

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء)ضلع ٹنڈو محمد خان میں ایک بار پھر لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا، ٹنڈو محمد خان ملاکاتیار روڈ پر حاصل اسٹاپ کے قریب تین نامعلوم مسلح افرادنے ٹرک کو روک کر اس کے ڈرائیور عباس علی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس سے موبائل فون ، نقد رقم اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے، دوسری جانب نامعلوم چور نے بارچانی اسٹاپ پر عمران رمیپوٹو کی کھڑی موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہو گئے، واقع کی رپورٹ پولیس اسٹیشن میں درج کرانے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔