ننھی زینب کو قتل کرنے والے مجرم کوگرفتارکرکے نشان عبرت نہ بنایاگیاتوانسان نمابھیڑیوںکے حوصلے بلندہوجائیںگے،راہلسنّت والجماعت پاکستان

زینب درندگی کیس کودفن ہونے نہیںدینگے،چیف جسٹس کاازخودنوٹس اورجے آئی ٹی سربراہ کی تبدیلی خوش آئندہے،علامہ اورنگزیب فاروقی،علامہ رب نوازحنفی

جمعہ 12 جنوری 2018 16:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) قصورمیںننھی کلی کوبے دردی سے کچلنے والے انسان نمادرندوںکی عدم گرفتاری پر مرکزی صدراہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی نے جامع مسجدابراہیم خلیل اللہ ملیر،صدرکراچی علامہ رب نوازحنفی نے جامع مسجدصدیق اکبرؓناگن چورنگی،علامہ تاج محمدحنفی نے جامع مسجدیوسفی لیمارکیٹ، سیدمحی الدین شاہ نے جامع مسجدگلزارمدینہ اولڈ مظفرآبادکالونی،علامہ خالدمحمودارشدنے گلشن حدید،مولاناطارق مسعودنے جامع مسجدابوہریرہؓمانسہرہ کالونی،مولاناعادل عمرنے جامع مسجدفاروق اعظمؓاسلام چوک اورنگی میںاجتماعات جمعہ اوراحتجاجی مظاہروںسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معصوم ننھی کلی زینب درندگی کیس کومنطقی انجام تک پہنچائے بغیرکسی بھی صورت دفن ہونے نہیںدینگے،اگرمجرم کی گرفتاری میںماضی کی طرح بے حسی کی روایت برقراررکھی گئی توپھرانسان نمابھیڑیوںکے حوصلے مزید بلندہوتے جائیںگے اورزینب جیسی معصوم کلیاںمزیدروندی جاتی رہیںگی،زینب قتل کیس میںچیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے ازخودنوٹس لیاجاناانتہائی خوش آئنداقدام ہے،امیدہوچلی ہے کہ ان شاء اللہ جلدانسان نمادرندے اپنے منطقی انجام کوپہنچیںگے،قائدین اہلسنّت نے کہاکہ انسانی سوچ سے ماوراء بھیانک واقعات کاآئے روزرونماہونامسلم اورمشرقی روایات کے انتہائی برعکس اوراسلامی تعلیمات سے دوری اورروگردانی کانتیجہ ہے،فحاشی اورعریانیت کے پھیلائوکے جتنے بھی ذرائع ہیںخواہ وہ کسی بھی شکل میںہوںفوری طورپرحکومت پاکستان،پی ٹی اے اورپیمراان تمام ذرائع پرپابندی عائدکرے تاکہ ہمارامعاشرہ مزیدتباہی وبربادی کاشکارنہ ہو،معصوم بچوںکوزیادتی اورقتل ہونے سے بچانے کیلئے ضروری ہے کہ ان واقعات کاسبب بننے اورایسی غلیظ سوچ کوپروان چھڑانے والے ذرائع کا سدباب کیاجائے،اگرفحاشی وعریانیت پھیلانے والے اسباب کے آگے بندنہ باندھے گئے توپھرمستقبل کے نونہالوںکی ذندگیوںکوخطرات لاحق ہوتے رہیںگے،اس موقع پرقائدین اہلسنّت نے معصوم زینب کے والدکی جانب سے جے آئی ٹی سربراہ کی تبدیلی کے مطالبہ کوپنجاب حکومت کی جانب سے تسلیم کیے جانے کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ اس سے عوام الناس میں ایک اچھاتاثراورپیغام جائیگا۔

متعلقہ عنوان :