اسلامیہ کالج کی حوالگی سے متعلق کیس میںسیکرٹری کالجز ایجوکیشن کو جواب داخل کرنے کے لئے 13 جنوری تک مہلت

جمعہ 12 جنوری 2018 16:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء)کراچی کی مقامی عدالت نے اسلامیہ کالج کی حوالگی سے متعلق کیس میںسیکرٹری کالجز ایجوکیشن کو جواب داخل کرنے کے لئے 13 جنوری تک مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے ۔جمعہ کو سینئر سول جج شرقی کی عدالت میں اسلامیہ کالج کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت میں ایس پی جمشید کواٹرز اور سیکرٹری کالجز ایجوکیشن پرویزاحمد پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

عدالت میں سیکرٹری کالجز ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ ہمیں کیس کی نقول فراہم کی جائیں جبکہ اسلامک ایجوکیشنل ٹرسٹ نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود کالج کی عمارت خالی نہیں کرائی گئی۔ اداروں کی ڈی نیشنلائزیشن کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے عمارت کا کرایہ ادا نہیں کیا گیا ۔عدالت نے سیکرٹری کالجزایجوکیشن کو جواب داخل کرنے کے لئے 13 جنوری تک مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ایسٹ اور کالجز کے پرنسپلز سے جواب طلب کیا تھا۔