محکمہ اطلاعات کرپشن کیس ،سابق سیکرٹری اطلاعات ذوالفقار شلوانی کی درخواست ضمانت کی سماعت 26جنوری تک ملتوی

جمعہ 12 جنوری 2018 16:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ اطلاعات سندھ میں آٹومیشن کے نام پرکروڑوں روپے کرپشن کیس میںسابق سیکرٹری اطلاعات اورڈپٹی ڈائریکٹر منصورراجپورت سمیت دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت 26جنوری تک ملتوی کردی ہے ۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں محکمہ اطلاعات سندھ میں آٹومیشن کے نام پرکروڑوں روپے کرپشن کیس میںسابق سیکرٹری اطلاعات اورڈپٹی ڈائریکٹرمنصورراجپوت سمیت دیگرکی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت میں نیب کی جانب سے رپورٹ جمع کرادی گئی ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ چارگواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے گئے ہیں ۔16 گواہوں کے بیانات لینا باقی ہیں ۔ملزم منصوراحمد راجپوت,عطا محمد,نورمحمد اورذوالفقارشہلوانی نے کرپشن میں اپناکردار ادا کیا ۔ عدالت میں ملزمان کے وکلا کی جانب سے دلائل کیلئے مہلت طلب کی گئی ۔عدالت نے وکلا کومہلت دیتے ہوئے سماعت 26 جنوری تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ کیس میں عطا محمد اورنور محمد لغاری ضمانت جبکہ ذوالفقار شہلوانی اورمنصوراحمد راجپوت جیل میں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :