سندھ ہائی کورٹ نے موں کی سزاؤں کے اپیل فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا

جمعہ 12 جنوری 2018 16:59

سندھ ہائی کورٹ نے موں کی سزاؤں کے اپیل فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے ڈکیتی،پولیس مقابلہ، اقدام قتل،اسلحہ برآمدگی سے متعلق کیس میںمجرموں کی سزاؤں کے اپیل فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو پرمشتمل دورکنی بینچ کی عدالت میں ڈکیتی، پولیس مقابلہ، اقدام قتل،اسلحہ برآمدگی کیس میں ملزمان محمد صغیراورنکاش گل کی بریت سے متعلق سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ اس کیس میں پولیس خود مدعی ہے جبکہ دوسرا گواہ بھی پیش نہیں کیا گیا۔ اے ٹی سی نے پولیس مقابلے کے جرم میں ملزمان کوایک ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کو مقدمات سے بری کیا جائے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ واضح رہے کہ ملزمان محمد صغیراورنکاش گل کو2016 میں تھانہ درخشاں کی حدود سے گرفتار کیا گیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :