قدرتی آفات کے دوران بچوں اور خواتین کا تحفظ اولین ترجیح ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے

جمعہ 12 جنوری 2018 16:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) چئیرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارتی (این ڈی ایم ای) لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے کہا کہ قدرتی آفات کے دوران خواتین اور بچوں کو تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این ڈی ایم اے اور UNFPA کے مابین سالانہ ورک پلان پر دستخط کے موقع پر کیا۔ چئیرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ یہ ورک پلان تمام متعلقہ اداروں کے صلاحتی دائرہ کار کو بڑھانے میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ہنگامی صورت حال میں خواتین، بچوں اور غیر محفوظ افراد کے تحفظ کو یقینی بنانے میں بھی مددگار ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اس ورک پلان پر عمل درآمد کے لیے متعلقہ حکومتی اداروں کی معاونت بھی شامل ہو گی۔این ڈی ایم اے نے 12 جنوری2018 کو UNFPAپاکستان کے ساتھ سالانہ ورک پلان برائے 2017-18 مرتب کیا ۔

(جاری ہے)

چئیرمین این ڈی ایم اے اور کنٹری ڈائریکٹر UNFPA پاکستان نے ورک پلان پر دستخط کیے۔ اس ورک پلان کے ذریعے ہنگامی صورت حال میں خواتین بچوں اور غیر محفوظ افراد کے لیے پیدا ہونے والی مشکلات اور مسائل کے تدارک کے حوالے سے دونوں ادارے مشترکہ اقدامات کریں گے ۔

یہ ورک پلان دسمبر2017 میں خواتین اور بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے طے پائے جانے والیمعاہدہ2018-22 کا حصہ ہے ۔ اس ورک پلان کے ذریعے پاکستان سکول سیفٹی فریم ورک کو سامنے رکھتے ہوئے تیاری ، بچائو اور بحالی کے اقدامات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے (MISP) پروگرام بھی تشکیل دیا جائے گا۔

یہ ورک پلان آفات کے دوران خواتین کے تحفظ کے حوالے سے تحقیق ، معلومات اور تجربات کے تبادلہ میں مدد فراہم کرے گا تا کہ مستقبل کے لیے مرتب کئے جانے والے لائحہ عمل میں ان تمام عوامل کو مد نظر رکھا جائے جو مسائل کو سبب بنتے ہیں ۔ UNFPA پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے صنفی تفریق اور مسائل کے بنیادی عوامل کے تدارک اور بچوں اور کے تحفظ کے حوالے سے اقدامات کیئے جائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں اداروے ورک پلان کے ذریعے خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے بھی اقدا مات کریں گئے۔