پاکستان پیٹرولیم کیلئے مہنگے داموں زمین کی خریداری اور کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت 3ہفتے کیلئے ملتوی

جمعہ 12 جنوری 2018 16:57

پاکستان پیٹرولیم کیلئے مہنگے داموں زمین کی خریداری اور کرپشن سے متعلق ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے وزیراعلی ہاؤس کے سامنے پاکستان پیٹرولیم کیلئے مہنگے داموں زمین کی خریداری اور کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت 3ہفتے کے لیے ملتوی کردی ہے ۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں وزیراعلی ہاوس کے سامنے پاکستان پیٹرولیم کیلئے مہنگے داموں زمین کی خریداری اور کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں نیب کے تفتیشی آفیسر کا کہنا تھا کہ سابق ایم ڈی ایس ایس جی سی خالد رحمان کے خلاف بدعنوانی کے ثبوت نہیں ملے ۔کیس بند کرنے کی سفارش کی ہے ۔انکوائری مکمل کرکے اسلام آباد ارسال کر دی ہے ۔عدالت نے تفتیشی آفیسرکا موقف سنتے ہوئے کیس کی مزید سماعت تین ہفتے کیلئے ملتوی کردی ۔واضح رہے کہ نیب کی جانب سے خالد رحمان اوردیگر ملزمان کے خلاف وزیر اعلی ہاوس کے سامنے پی پی ایل کے لیے 2010میں زمین خرید نی اورملزمان پر قومی خزانیکو ایک ارب روپے سے زائد کانقصان پہنچانے سے متعلق انکوئری کی جا رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :