سندھ ہائی کورٹ کا این ای ڈی کے لاپتہ طالب علم کو 25جنوری تک بازیاب کرانے کا حکم
تازہ ترین : 1

سندھ ہائی کورٹ کا این ای ڈی کے لاپتہ طالب علم کو 25جنوری تک بازیاب کرانے کا حکم

عدالت عالیہ نے ہوم سیکرٹری،ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ ،ڈی آئی جی کرائم برانچ و دیگر و نوٹس جاری کردیئے

سندھ ہائی کورٹ کا این ای ڈی کے لاپتہ طالب علم کو 25جنوری تک بازیاب کرانے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2018ء)سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم محمد عمر کو 25جنوری تک بازیاب کرانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے ۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں لاپتہ شہری این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم محمد عمرکی گمشدگی سے متعلق سماعت ہوئی ۔

عدالت میں وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ محمد محمد عمرکو قانون نافذکرنے والے اداروں نے گھر سے اٹھایا تھا۔ محمد عمرکو چارجنوری کو پی ای سی ایچ ایس کے علاقے سے حراست میں لیا گیا ۔سادہ لباس میں ملبوس اہلکار محمد عمر کا موبائل لیپ ٹاپ گھر کے سی سی ٹی وی کیمرہ بھی اپنے ہمراہ لے گئے محمد عمراین ای ڈی یونیورسٹی کا طالب علم ہے ۔عدالت نے وکیل صفائی کا موقف سننے کے بعد ہوم سیکرٹری،ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ ،ڈی آئی جی کرائم برانچ و دیگر و نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 جنوری تک طالبعلم کو بازیاب کراکے پیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/01/2018 - 16:56:55
The order of the Sindh High Court's release of the NED's missing student till January 25 Court adjourns Home Secretary, DG Rangers, IG Sindh, DIG Crime branch and other notices.

Sindh High Court has adjourned the hearing by issuing orders to recover missing citizen NED University student Mohammad Omar on 25 January .Jama was sentenced to death in the court of two member bench of the Sindh High Court Justice Naimatullah Fruitpot. ED University student Mohammad Omar lost hearing about missing

Related : Sindh, Rangers

متعلقہ عنوان :