آصف زرداری نے ہا ئو سنگ سوسائٹی نواب شاہ میں پیپلز سیکٹریٹ کا افتتاح کر دیا

جمعہ 12 جنوری 2018 16:56

آصف زرداری نے ہا ئو سنگ سوسائٹی نواب شاہ میں پیپلز سیکٹریٹ کا افتتاح ..
نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) پاکستان پیپلز پا رٹی کے کو چیئر مین سابق صدر آصف علی زرداری نے ہا ئو سنگ سوسائٹی نواب شاہ میں پیپلز سیکٹریٹ کا افتتاح کیا اور پارٹی پرچم لہرایا اس موقع پر انہوں نے پارٹی سیکٹریٹ اور پارٹی کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا مانگی گئی پیپلز پارٹی ضلع عہدیداران واراکین سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ میں عام انتخابات میں نواب شاہ کی نشست این اے 213 سے انتخاب لڑونگا پارٹی عہدیداران وکارکنان بھرپور عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمتیں میرٹ کی بنیاد پر دی جائینگی ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں جاری منصوبوں کی نگرانی میں خود کرونگا جو منصوبے نامکمل ہیں انہیں جلد مکمل کرکے ہم ثابت کرینگے کہ سندھ سب سے آگے ہے۔

متعلقہ عنوان :