وکلاء عوام کو انکے حقوق دلوانے میں چیف جسٹس کے سو موٹو ایکشن لینے میں انکے ساتھ بھر پور تعاون کریگی‘

ہائیکورٹ بار جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے رفاعہ عامہ کے لئے از خود نوٹس قابل تحسین ہیں ،وکلاء ساتھ کھڑے ہیں ‘ جنرل ہائوس اجلاس

جمعہ 12 جنوری 2018 16:56

وکلاء عوام کو انکے حقوق دلوانے میں چیف جسٹس کے سو موٹو ایکشن لینے میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی جانب سے رفاعہ عامہ کے لئے از خود نوٹس کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کے وکلاء سپریم کورٹ آف پاکستان کے ہر مثبت احکامات اور فیصلے کے ساتھ کھڑی ہیں اور عوام کو انکے حقوق دلوانے میں چیف جسٹس آف پاکستان کے سو موٹو ایکشن لینے میں انکا بھر پور تعاون کرے گی۔

لاہور ہائیکورٹ بار کے جنرل ہائوس کا اجلاس صدر ذوالفقار علی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں نائب صدر راشد جاوید لودھی ،سیکرٹری عامر سعید راں ،فنانس سیکرٹری محمد ظہیر بٹ سمیت وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ہسپتالوں کی حالت کو بہتر بنانے ، پینے کے صاف پانی سے متعلق احکامات ، ماحولیات ، تعلیم اور معاشرے کے پسے ہوئے عوام کو فوری انصاف کے حصول کیلئے انکی گراں قدر اقدامات کو ناصرف ملک بھر کی وکلاء برادری بلکہ سول سوسائٹی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

(جاری ہے)

انکے تمام اقدامات ملک کے عوام کو خوشحالی سے ہمکنار کرتے ہوئے ان کو ہرقسم کے دکھوں، پریشانیوں اور مصیبتوں سے انشاء اللہ نجات دلانے میں سنگ میل ثابت ہوں گے اور انکے یہ اقدامات پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :