میسی کی شاندار کارکردگی، بارسلونا نے کوپا ڈیل رے فٹ بال لیگ کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

جمعہ 12 جنوری 2018 16:54

بارسلونا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) لائنل میسی کی شاندار کارکردگی کی بدولت بارسلونا نے کوپا ڈیل رے فٹ بال لیگ کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، بارسلونا نے سیلٹا ویگو کو ایگریگیٹ سکور 6-1 سے ہرا کر لاسٹ ایٹ میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

کوپا ڈیل رے کے سلسلے میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل سیکنڈ لیگ میچ میں بارسلونا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف سیلٹا ویگو کلب کو با آسانی 5-0 گولز سے ہرا کر کامیابی سمیٹی اور ایگریگیٹ سکور 6-1 گولز سے فتح حاصل کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، دونوں ٹیموں کے درمیان فرسٹ لیگ میچ 1-1 گول سے برابر رہا تھا، فاتح ٹیم کی جانب سے میسی نے دو ایلبا، سوریز اور راکی ٹک نے ایک، ایک گول کیا۔