عراق اسلامی دنیا کا اہم ملک ہے جس سے تعلقات کو پاکستان بہت اہمیت دیتا ہے صدر مملکت ممنون حسین

صدر مملکت کی عراق کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر ساجد بلال سے بات چیت

جمعہ 12 جنوری 2018 16:53

عراق اسلامی دنیا کا اہم ملک ہے جس سے تعلقات کو پاکستان بہت اہمیت دیتا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ عراق اسلامی دنیا کا اہم ملک ہے جس سے تعلقات کو پاکستان بہت اہمیت دیتا ہے ۔صدر مملکت نے یہ بات عراق کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر ساجد بلال سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہا ہے کہ عراق اسلامی دنیا کا اہم ملک ہے جس سے ہمارے انتہائی قریبی تعلقات ہیں جنھیں عقیدہ اور تاریخ مزید مضبوط بناتے ہیں ۔

اس لیے تعلیم ، ثقافت اور تجارت سمیت زندگی کے دیگر شعبوں میں تعاون میں اضافہ ضروری ہے ۔ انھوں نے ہدایت کی کہ باہمی تعاون میں اضافے کے لیے کوششیں تیز کی جائیں ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اور عراق کے درمیان تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں جن میں اضافے کے لیے تسلسل کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس سلسلے میں تاجروں اور صنعت کاروں کے وفود کے تبادلوں کو ترجیح دی جائے ۔