ریاست قومی سلامتی کے چیلنجوں بارے آگاہ ہے، وزیراعظم
تازہ ترین : 1

ریاست قومی سلامتی کے چیلنجوں بارے آگاہ ہے، وزیراعظم

ریاست قومی سلامتی کے چیلنجوں بارے آگاہ ہے، وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف شاندار کامیابی حاصل کی ،پاکستا ن کی سرزمین پر ان کی کوئی محفوظ پناہ گاہ موجود نہیں ہے، دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے، ریاست قومی سلامتی کے چیلنجوں بارے آگاہ ہے ۔جمعہ کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا سے خطاب کر تے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف شاندار کامیابی حاصل کی ،پاکستا ن کی سرزمین پر ان کی کوئی محفوظ پناہ گاہ موجود نہیں ہے ۔

انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے اور ان کی مذموم سرگرمیاں کرنے کی صلاحیت کو کافی حد تک کم کردیا گیا ہے، انہوں نے کہاکہ ریاست قومی سلامتی کے چیلنجوں کے بارے میں آگاہ ہے اوروہ دونوں اندرونی اور بیرونی مسائل کو حل کررہی ہے۔شاہد خاقان عباسی نے مزید کہاکہ معاشرے سے دہشت گردوں کے خفیہ سلز اوران کے ہمدردوں سے پاک کرنے کیلئے آپریشن ردالفساد جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ نہ صرف ریاستی امور پر مبنی سوچ کومعاشرتی سکیورٹی خدشات کی طرف مرکوز کیاگیا ہے بلکہ قومی سلامتی کے تصور اور اسے سمجھنے کی طرف بھی توجہ دی گئی ہے۔وزیراعظم نے کورس گریجویٹ کومبارکباد دیتے ہوئے ان پرزوردیا کہ وہ ملک کو درپیش خطرات کے خلاف قومی ردعمل کیلئے اقدام اٹھائیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/01/2018 - 16:53:42

اس خبر پر آپ کی رائے‎

The state is aware of national security challenges, Prime Minister Pakistan achieved a great success against terrorism, there is no safe shelter on Pakistan N soil, has surrounded the terrorists against terrorists, Shahid Khaqan Abbasi addresses the function

Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi has said that Pakistan has achieved a great success against terrorism and there is no safe shelter on Pakistan N soil, has surrounded the terrorists against terrorism, the state is aware of national security challenges. Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi, addressing the participants of the National Security and War Course in National Defense University, said that Pakistan has achieved a great success against terrorism, and there is no safe shelter on Pakistan N soil. Is

Related : Prime Minister, Shahid Khaqan Abbasi