اومان میں پاکستان کے سفیر علی جاوید کی میزبانی میں پاکستان ہائوس میں تقریب،

ممتاز اومانی شخصیات کو پاکستان اور اومان کے مابین دوستانہ اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے کردار ادا کرنے پر سرٹیفیکیٹس دیئے گئے

جمعہ 12 جنوری 2018 16:52

اومان میں پاکستان کے سفیر علی جاوید کی میزبانی میں پاکستان ہائوس میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) اومان میں پاکستان کے سفیر علی جاوید نے سول سوسائٹیز ڈائیلاگ کی میزبانی کی جس کا آغاز 2016ء میں پاکستان ہائوس میں کیا گیا تھا۔ تقریب میں ممتاز اومانی شخصیات کو پاکستان اور اومان کے مابین دوستانہ اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے کردار ادا کرنے پر سرٹیفیکیٹس دیئے گئے۔ پاکستانی سفیر علی جاوید نے اس موقع پر کہا کہ اسلامک سالیڈیریٹی میگزین جس کا خصوصی ایڈیشن اومان کے قومی دن کے حوالے سے شائع کیا گیا تھا، کے لئے خدمات اور بہترین کردار ادا کرنے پر مہمانوں کے مشکور ہیں۔

انہوں نے میگزین کے ایڈیٹر امیر حمزہ کو سراہا جو مسقط میں مقیم پاکستانیوں میں ممتاز مقام کے حامل ہیں اور انہوں نے اومان کے قومی دن کے حوالے سے میگزین کا خصوصی ایڈیشن شائع کر کے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

تقریب میں جن شخصیات کو سرٹیفیکیٹس دیئے گئے ان میں الرویہ گروپ کے چیئرمین اور سٹیٹ کونسل کے ممبر شیخ حاتم الطائی، وزارت مذہبی امور کے مشیر ڈاکٹر سعید المماری، مسقط میڈیا گروپ کے چیئرمین محمد عیسیٰ الزدجالی، اومانی وومنز ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن ایمان بنت راشد الغفریا، اومانی سوسائٹی آف فائن آرٹس کی صدر مریم زدجالی، اومان جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین عواض بن سعید بقویئر، اومان سوسائٹی فار رائٹرز کے صدر شیخ سید ثقلاوی، پروفیسر آف فلاسفی ڈاکٹر محمد الزینی، مصنف ڈاکٹر سلیمان الحسینی، صحافی شیخ عبدالله اوریان، سلطان قابوس سینٹر فار کلچر اینڈ سائنس کے ڈاکٹر محمد الہرتھی، مصنف اور کالم نگار ڈاکٹر طاہرہ الواتھیا، شاعر اور کالمسٹ شیخا سارا، علی البرکیہ، دانشور شیخ ہلال حسن الواتی، شاعر اینکر اور مصنف ڈاکٹر سیف الہادی، سینئر صحافی اور سلیم الجواری شامل ہیں۔

سول سوسائٹیز ڈائیلاگ کے اس پلیٹ فارم کا خیال پاکستانی سفیر علی جاوید نے پیش کیا تھا اور رواں سال اس کا مرکزی موضوع امن اور خوشحالی تھا جبکہ 2016ء میں اس کے افتتاحی اجلاس کا مرکزی نقطہ مشترکہ سٹریٹجک وژن تھا۔

متعلقہ عنوان :