شامی صدر سے روسی صدر کے خصوصی ایلچی کی ملاقات

جمعہ 12 جنوری 2018 16:52

دمشق۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) شام کے صدر بشار الاسد سے روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے خصوصی ایلچی نے دمشق میں ملاقات کی۔ ملاقات میں شام میں قیام امن، دہشت گردی کے خاتمے، آستانہ مذاکرات اور سوچی کانفرنس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے صدر بشار اسد سے روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے خصوصی ایلچی نے دمشق میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران شامی صدر بشار الاسد نے شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں روس کے تعاون اور دوسرے اتحادیوں کی مدد کو اہم قرار د یا اور کہا کہ شامی عوام، روس اور اتحادیوں کے بھر پور تعاون پر شکر گزار ہیں۔