دہشت گردی ، قتل عام کے مرکز اور انصاف سے عاری ملک امریکا کی سیاحت سے گریز کریں، ترک وزارتِ خارجہ

جمعہ 12 جنوری 2018 16:52

انقرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) ترک وزارتِ خارجہ نے امریکاجانے والے ترک باشندوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہامریکامیں دہشت گردی ، تشدد کے واقعات اور بلاکسی ثبوت کے گرفتاری کی وجہ سیامریکا کی سیاحت سے گریز کریں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عالمی میڈیا نے ترک وزراتِ خارجہ کے اعلامیہ کے حوالہ سے بتایا ہے کہ امریکا جانے والے ترک باشندوں کو احتیاط برتنی چاہیئے کیونکہ امریکا میں دہشت گردی ، تشدد کے واقعات اور بلاکسی ثبوت کے گرفتاری اور حراست میں لیے جانے کی وجہ سے ا مریکہ کا غیر ضروری سفر نہیں کرنا چاہیئے ۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکا میں زیادہ تر حملے ثقافتی مراکز، میٹرو اسٹیشنز، پبلک عمارتوں ، اداروں، عبدات گاہوں،اسکولوں اور کیمپس پر کیے جا رہے ہیں اس لیے ترک باشندے ان علاقوں سے اپنے آپ کو دور رکھیں۔

متعلقہ عنوان :