ایران، بھارت تجارتی تعلقات کے لئے چابہار بندرگاہ سنگ میل ثابت ہو گی، بھارتی وزیر مواصلات وجہاز رانی

جمعہ 12 جنوری 2018 16:52

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) بھارتی وزیرمواصلات و شپینگ نتین گڈگری نے کہا ہے کہ چابہار بندرگاہ ایران اور ہندوستان کے تجارتی تعلقات کے فروغ کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی۔

(جاری ہے)

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی شپنگ کے وزیر نتین گڈگری نے ایران کے وزیر مواصلات عباس آخوندی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور بھارتکے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لئے چابہار بندرگاہ اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ایران کے جنوب مشرق میں واقع چابہار بندرگاہ کو بہت اہمیت دیتا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان روابط کے فروغ کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا جبکہ چابہار بندرگاہ میں نجی شعبوں کی سرمایہ کاری کابھی رحجان بڑھے گا۔

متعلقہ عنوان :