وزیر تعلیم سکولز و کالجز بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے محکمہ تعلیم میں رشوت پر کمپیوٹر انسٹرکٹر کی تعیناتیوں سے متعلق خبروں کانوٹس لے لیا

جمعہ 12 جنوری 2018 16:52

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) محکمہ تعلیم میں رشوت پر کمپیوٹر انسٹرکٹر کی تعیناتیوں سے متعلق خبروں پر وزیر تعلیم سکولز و کالجز بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے نوٹس لے لیا قومی اخبار میں چھپنے والی خبر من گھڑت قرار دیتے ہوئے چیئرمین پریس فائونڈیشن کو خبر کی تحقیقات کیلئے بذریعہ مکتوب گزارش کر دی گئی پرائیویٹ سیکرٹری کے ایسے کسی بھی معاملہ میں ملوث ہونے پر سخت کاروائی کرنے کا اعلان بصورت دیگر چیئرمین پریس فائونڈیشن سے متعلقہ اخبار کیخلاف کاروائی کرنے کی استدعا کی گئی ہے وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کی جانیوالی پریس ریلیز کے مطابق آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز و کالجز بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے قومی اخبار میں چھپنے والی خبر کو من گھڑت، عناد پر مبنی اور حقائق کیخلاف قرار دیتے ہوئے چیئرمین پریس فائونڈیشن آزادکشمیر کو درخواست دی ہے کہ اس خبر سے وزارت کی ساکھ متاثر ہوئی ہے خبر میں محکمہ تعلیم کے 16کمپیوٹر انسٹرکٹر سے رشوت لے کر تعیناتی کا الزام عائد کیا گیا ہے اگر ایسی بات ثابت ہو تو پرائیویٹ سیکرٹری جو کہ حکومتی ملازم ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی کا اعلان کیاہے جبکہ الزامات ثابت نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ اخبار کیخلاف کاروائی کی گزارش کی گئی ہے خبر میں محکمہ تعلیم سکولز اورہائیر ایجوکیشن میں غیر جریدہ آسامیوں پر بھرتیوںکے عوض لاکھوں روپے نذرانہ وصول کرنے کا الزام لگایا گیا ہے جسے وزارت تعلیم نے جھوٹ پر مبنی خبر قرار دیتے ہوئے اسکی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے