ماہر معالج ڈاکٹر امجد انصاری کی والدہ کی وفات پر اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں‘اعظم چشتی

جمعہ 12 جنوری 2018 16:52

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) میرپور کے ماہر معالج ہومیو پیتھک ڈاکٹر امجد انصاری کی والدہ محترمہ کی وفات پر ہم اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔موت اٹل ہے جو اس دنیا میں آیا اس نے اپنے رب کے پاس ضرور جانا ہے۔ ہمیں آخرت کی فکر کرنی چاہیے۔ ڈاکٹر امجد انصاری کی والدہ محترمہ نیک سیرت خاتون تھیں۔ ان خیالات کا اظہار جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن السلام کے مرکزی ناظم اعلیٰ مخدوم زادہ محمد اعظم چشتی نے منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تعزیتی ریفرنس میں قاری رفاقت نقشبندی، علماء مشائخ آل جموں و کشمیر کے مرکزی صدرصاحبزادہ پیر محمد شمیم نعمانی،صوبیدار(ر) حاجی صابر حسین،حافظ زاہد سمیت دیگر بھی شریک تھے۔ محمد اعظم چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا زندگی عارضی ہے موجودہ نفسا نفسی کا دور ہے۔

(جاری ہے)

ہمیں آخرت کے لیے ہر وقت تیار رہنا چاہیے کیونکہ موت کا وقت اللہ کے سوا کسی کو بھی علم نہیں ہے۔

صاحبزادہ پیر محمد شمیم نعمانی نے بھی تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد انصاری اور سینئر صحافی افتخار احمد ببلو کی والدہ محترمہ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ ماں جیسی نعمت دنیا میں کوئی نہیں ۔اللہ تعالیٰ نے ماں کے قدموں کے نیچے جنت رکھی ہے اس عظیم رشتے کا دنیا میں کوئی بھی نعم البدل نہیں ہے خوش قسمت ہیں وہ لوگ جن کی مائیں زندہ ہیں اور وہ ان کی خدمت کرتے ہیں۔

تعزیتی ریفرنس سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد انصاری ۔سینئر صحافی افتخار احمد ببلو کی والدہ کی وفات پرمیرپور کی معروف علمی شخصیت نوید بٹ مرحوم کی وفات اورمرزا نعیم کی چچی محترمہ کی وفات، کیبل نیٹ ورک کے انجینئر زاہد بشیر کے بہنوئی چودھری محمد حفیظ کی وفات کو میرپور شہر کے لیے ایک سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک دن میں پانچ پانچ نماز جنازہ ہوئے ہیں لیکن موت کے آگئے سب بے بس ہیں اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کی مغفرت و بخشش فرمائی

متعلقہ عنوان :