سردار عتیق کی سیاسی بصیرت سے نہ صرف آزاد کشمیر بلکہ پاکستان کے حکمرانوں کو مستفید ہونا چاہیے ‘کشمیر کونسل کے گزشتہ فنڈز کا اجراء نہ ہو تو عوام کے لے کر اسلام آباد میں احتجاج کروں گا

مسلم لیگ (ن) کے رکن قانون ساز اسمبلی سردار صغیر چغتائی کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 12 جنوری 2018 16:52

داتوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قانون ساز اسمبلی سردار صغیر چغتائی نے کہا ہے کہ کشمیر کونسل کے گزشتہ فنڈز کا اجراء نہ ہو تو عوام کے لے کر اسلام آباد میں احتجاج کروں گا ۔سردار عتیق کی سیاسی بصیرت سے نہ صرف آزاد کشمیر بلکہ پاکستان کے حکمرانوں کو مستفید ہونا چاہیے ‘حلقہ ۴ پونچھ کی پچاس سالہ محرومیوں کے خاتمہ کے لیے ہمہ تن مصروف عمل ہوں ۔

(جاری ہے)

ہنرمندی کے فروغ کے لیے فلاحی ادارہ جات کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہارانھوں نے حلقہ ۴ پونچھ کے دورہ کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے کیا انھوں نے کہا کہ اگر گزشتہ کشمیر کونسل کے فنڈز حکومت ادا کرتی تو حلقہ کے جاری منصوبہ جات بہترین انداز میں پورے کیے جاتے جہاں عوام کو سہولیات مہیا ہوتیں اب حکومت پاکستان کو بھی آگاہ کیا کہ وہ فنڈز کا اجراء جلد کریں تا کہ التواء میں پڑے منصوبہ جات کو مکمل کیا جائے اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو حلقہ کی عوام کو لے کر اسلام آباد میں احتجاج کیا جائے گاسردار صغیر خان نے کہا کہ سردار عتیق احمد خان کی سیاسی بصیرت کا تقاضا یہ ہے کہ کشمیر اور پاکستان کے سیاستدان مستفید ہوں اور سیاست کے اصول سیکھیں انھوں نے اس تاثر کو یکسر مسترد کیا کہ ان کے حوالے سے صدارت کے لیے ہوم ورک ہو رہا ہے انھوں نے کہا کہ حلقہ ۴ پونچھ کی عوامی توقعات پر گزشتہ ادوار میں شب خون مارا گیا میں جملہ مسائل کے حل کے لیے اپنی ساری توانائیاں صرف کروں گا انھوں نے فلاحی ادارہ جات سے ہنر مندی کے فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :