نئی دہلی نے بھارت درجنوں سیٹلائٹ سے لیس راکٹ خلاءمیں چھوڑدیا گیا
تازہ ترین : 1

نئی دہلی نے بھارت درجنوں سیٹلائٹ سے لیس راکٹ خلاءمیں چھوڑدیا گیا

نئی دہلی نے بھارت درجنوں سیٹلائٹ سے لیس راکٹ خلاءمیں چھوڑدیا گیا
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جنوری۔2018ء) نئی دہلی نے بھارت اور دیگر 6 ممالک کے درجنوں سیٹلائٹ سے لیس راکٹ کو کامیابی سے خلاءمیں چھوڑ دیا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن کے چیئرمین اے ایس کرن کمار نے کہا کہ پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل نے بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کے علاقے سری ہاری کوٹا سے پرواز بھرتے ہوئے اوربٹ میں کامیابی سے پہنچ چکا ہے۔

دو موسمی سیٹلائٹ کے علاوہ راکٹ میں کینیڈا، فن لینڈ، فرانس، جنوبی کوریا، برطانیہ اور امریکا کے 28 مائیکرو اور نینو سیٹلائٹس موجود ہیں۔خیال رہے کہ بھارت کی گزشتہ سال اگست کے مہینے میں نجی تیار کردہ سیٹلائٹ کی اڑان ناکام ہوگئی تھی جس کی وجہ نئی دہلی ٹیلی وژن نیوز کے مطابق راکٹ کی اڑان میں چند منٹوں پہلے آسمانی ملبے سے ٹکراﺅکے ڈر کی وجہ سے تاخیر بتائی گئی تھی۔

تاہم آج بھارت کی جانب سے راکٹ کی اڑان انڈین اسپیس ایجنسی کی کامیابیوں کی کڑی میں سے ایک ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال ہی جون کے مہینے میں بھارت نے خلاءبازوں کو لے جانے کی صلاحیت رکھنے والا بھاری ترین راکٹ کو خلاءمیں بھیجا تھا۔ اس طرح کے راکٹ کے خلاءمیں بھیجے جانے کا اعزاز اب تک صرف روس، امریکا اور چین کے پاس ہے۔اس سے قبل 2013 میں بھارت نے ایک خلاءکے گرد تحقیقات کرنے والا طیارہ بھیجا تھا جو ستمبر 2014 سے اب تک مارس کے گرد چکر لگا رہا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/01/2018 - 16:01:57

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :